Sunday, 4 February 2018

کوئی پوچھنے والا نہیں

بلوچستان کو کچھ لوگوں نے اپنا روزی روٹی  بنایا ہے یہ اچھی بات ہے کہ کوئی بلوچستان کے نام پہ اپنے بچوں کو پال رہاہے۔۔۔ لیکن سوال یہاں یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا یہ ایمانداری سے کام کر رہے ہیں؟ کیا ان کو بلوچستان  کے کونے کونے کا پتہ ہے ؟ میں یہاں ان خود ساختہ تجزیہ کاروں کی بات کر رہا ہوں جو نیشنل میڈیا میں بیٹھ کہ بلوچستان کے بارے بات کر رہے ہوتے ہیں۔ لیکن کو ان بلوچستان کے بارے میں الف اور ب کا پتہ نہیں ہے۔ 

اگر کوئی کسی قوم یا علاقے کے حوالے  سے بات کرنا کا شوق رکھتا ہو تو سب سے پہلے ان کے بارے میں تھوڑا بہت معلومات حاصل کر لیتا ہے۔ لیکن میں پچھلے کچھ سالوں سے دیکھ رہا ہوں جو کچھ بلوچستان کے بارے تجزیہ نگار  تجزیہ کر رہے ہیں ان کو بلوچ عوام کے بارے میں ایک فیصد معلومات حاصل نہیں ہے جو ان کے زبان میں آرہا ہے بول رہے ہیں۔ خود ساختہ علم کے بادشاہوں کو یہ نہیں پتہ کہ بلوچ قوم ہے اور بلوچی زبان ہے۔۔۔۔

آج کل تو ہمارے پڑھے لکھے لوگ اگر بلوچستان کا نام لیتے تو سی پیک سے شروع کرتے ہیں اور سی پیک سے ختم۔ اچھی بات ہے اگر سی پیک کے منصوبوں کے تحت بلوچستان میں ترقیاتی کام ہو رہے ہیں۔۔ ان خود ساختہ ماہرین بلوچستان کو یہ نہیں پتہ کہ سی پیک کا روٹ کون کون سے علاقوں سے گزر رہا ہے اور بلوچستان کے کون سے علاقے میں ترقیاتی کام شروع کرنے کے بارے حکومت بلوچستان سوچ رہی ہے۔۔۔۔ سی پیک کے روٹ کو کون سے مسلح گروپ سے قطرہ ہے۔۔۔ بس یہی ایک ہی بات پہ لگے ہوئے ہیں کہ بلوچستان میں سی پیک بن رہی ہیں۔۔۔

ہمیشہ آپ نیوز چینلز کے ٹاک شو میں سنتے ہیں کہ بلوچستان کے عوام کو محرم رکھا گیا ہے لیکن ٹاک شوز میں عوام کو یہ نہیں بتا  رہے ہیں کہ کس نے بلوچستان کے عوام کو محرم رکھا ہے اور کیوں بلوچوں کو انسان نہیں سمجھ رہے ہیں؟ ہر انسان کو بنیادی حقوق ملنا چاہئے اور بلوچوں کو کیوں نہیں مل رہے ہیں؟

بلوچستان اور بلوچوں کے بارے میں کچھ بھی بول سکتے ہیں کیوں کہ کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔ کیونکہ وفاق میں بلوچستان کی نمائندگی نہ ہونے کے برابر ہے۔