Wednesday, 11 July 2018

اسلام آباد احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کون ہیں؟



محمد بشیر آبائی طور پر ڈیرہ اسماعیل خان سے تعلق رکھتے ہیں۔ 1958ء میں پیدا ہونے والے محمد بشیر کے آبا واجداد بھارت سے ہجرت کر کے جنوبی پختون خوا کے ہندکو اسپیکنگ علاقے میں آباد ہوئے تھے۔ ان کی مادری زبان اردو ہے۔ محمد بشیر نے ابتدائی تعلیم ڈیرہ اسماعیل خان سے حاصل کی۔ بعدازاں گومل یونیورسٹی اور پشاور میں تعلیم پائی۔ قانون میں ایل ایل ایم کی سند 1990 میں پنجاب یونیورسٹی سے حاصل کی۔


محمد بشیر ماتحت عدلیہ میں سول جج کے طور پر تعینات ہوئے تھے۔ بعد ازاں ایڈیشنل سیشن جج اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے عہدوں پر ترقی پائی۔ پچھلے چھ سال سے احتساب عدالت اسلام آباد کے جج ہیں... اس برس کے آغاز میں ریٹائرمنٹ کی عمر کو پہنچنے کے بعد محمد بشیر کو تین برس کے لئے مدت ملازمت میں توسیع دی گئی تھی۔ محمد بشیر پیشہ ورانہ حلقوں میں اپنی قانونی قابلیت اور دیانتدارانہ رویے کی شہرت رکھتے ہیں۔

جج محمد بشیر نے ایون فلیڈ کی سماعت کے دوران کبھی کوئی موشگافی نہیں چھوڑی اور نہ ہی کبھی باڈی لینگوئج سے یہ محسوس ہونے دیا کہ وہ جانبدار ہیں تجسس صحافی کے اندر پایا جاتا ہے ہم نے کھوج لگائی تو معلوم ہوا کہ سوزوکی کلٹس رکھی ہوئی ہے ان کے بچے اسلام آباد کے ایک سرکاری سکول میں زیر تعلیم ہیں لوگوں سے ملنا جلنا پسند نہیں کرتے ڈیوٹی سے فراغت کے بعد زیادہ وقت گھر میں گزارتے ہیں کتابیں پڑھنا ان کا پسندیدہ مشغل ہے حلقہ احباب وسیع نہیں ہے کام سے کام رکھنے والی شخصیت ہیں.